Posts

Showing posts from April, 2024

سی۔ایس۔ایس: ناکامی کا بڑا تناسب

Image
سنڑل سپئیریر سروسز (سی-ایس-ایس) پاکستان میں سب سے بڑا مقابلے کا امتحان ہے جس کے ذریعے پاکستان میں وفاقی سطح پر چوٹی کی آسامیوں کے  لئے بھرتیاں کی جاتی ہیں۔  ہر سال ہزاروں  امیدواران اس امتحان کا حصہ بنتے ہیں لیکن معمہ یہ ہے کہ محض دو سے اڑھائی فیصد امیدواران ہی اس امتحان کو پاس کر پاتے ہیں۔  یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر وہ کون سی ایسی وجوہات ہیں جو اس امتحان میں بڑی تعداد میں ناکامی کا باعث بنتی ہیں۔  سب سے پہلے اگر ہم پاکستان کے تعلیمی نظام پر غور  کرتے ہیں تو جو پہلی حقیقت آشکار ہوتی ہے۔    وہ یھ ہے کہ فرسودہ  تعلیمی نظام ہی دراصل سی۔ایس۔ایس جیسے مقابلے کے امتحان میں بڑے پیمانے پر ناکامی کی اصل  وجہ ہے۔  اس اامتحان  میں کامیابی کا بڑا    انحصار ایک امیدوار کی انگلش  کے  مضمون پر  گرفت  ہوتا   ہے جبکہ مقابلے کا  حصہ بننے والوں کی انگلش مضمون کی تعلیم میں ہی  بھت  بڑا فرق ہوتا  ہے ایک  طرف  کچھ امیدواران اے لیول ، او لیول اور ٹاپ یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل...